پی ٹی آئی اورجنرل (ر)فیض حمید ایک ہی ترازو کےچٹے بٹے ہیں،معاملہ بہت دورتک جائیگا،فیصل واوڈا نےخبردارکردیا
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جنرل (ر)فیض حمید ایک ہی ترازو کےچٹے بٹےہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب یہاں پر رکے گا نہیں بلکہ بہت دور تک جائے گا
اسلام آباد(کھوج نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والےدنوں میں بانی پی ٹی آئی بھی اپنی پارٹی سمیت زمین پرلیٹےہوئے نظرآئیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جنرل (ر)فیض حمید ایک ہی ترازو کےچٹے بٹےہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب یہاں پر رکے گا نہیں بلکہ بہت دور تک جائے گا۔ فیصل واوڈا نےجنرل(ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ فیض حمید اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائیگا۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ معاملہ بہت دور تک جائیگا، یہ شروعات ہے، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائیگی۔