پاکستان
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا سینٹ میں اپوزیشن اتحاد،حکومت کو آئینی ترامیم منظورکروانےمیں مشکلات کا سامنا
پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) نے سینٹ میں اپوزیشن اتحاد بناکرحکومتی اتحاد پرفیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام(ف) نے سینٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا کرحکومتی اتحاد کوچاروں شانے چت کردیا،رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) نے سینٹ میں اپوزیشن اتحاد بناکرحکومتی اتحاد پرفیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے،پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کی اکثیت کے بعد حکومت کو نئی آئینی ترامیم کرنے میں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہوگا،
اپوزیشن اتحاد کے پاس اس وقت 59 سینیٹرز ہوچکے ہیں جبکہ حکومتی اتحاد 26 سینیٹرز ہیں ،حکومت جو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت رکھتی ہے اسے کسی بھی آئینی ترمیم کو سینٹ سے قانونی ترمیم منظور کروانا ممکن نہیں رہے گا۔