پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن ایک بارپھر”نامعلوم افراد” کےشکنجےمیں آگئے
پاکستان تحریک انصاف کےترجمان رؤف حسن کا پارٹی رہنماؤں سے رابطہ منقطع، رؤف حسن سے آج صبح سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن ایک بارپھر”نامعلوم افراد” کےشکنجےمیں آگئے۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےترجمان رؤف حسن کا پارٹی رہنماؤں سے رابطہ منقطع، رؤف حسن سے آج صبح سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔ پارٹی قیادت ترجمان رؤف حسن سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے لیکن رؤف حسن کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں !!!۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ پولیس نے شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خود پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آکر گرفتاری دی۔