پاکستان

پی ٹی آئی جلسہ، حکومت خوفزدہ یا پھر…؟ اسلام آباد پیرا ملٹری فورسز، رینجرز اور آرمی کے سپرد

کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کل کوئی اسلام آباد آئے گا تو پھر ہم سے شکوہ نہ کرے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں جلسہ کا اعلان، حکومت خوفزدہ یا پھر …؟ اسلام آباد کو پیرا ملٹری فورسز ، رینجرز اور آرمی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم آچکے ہیں،اس کے بعد سعودی وفد آرہا ہے، اس کے بعد وزیراعظم چین آرہے ہیں، ایسے میں کل کے احتجاج کی کال دے دی گئی ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی جماعت ہے باہر کی جماعت نہیں،کوئی ہیڈ آف اسٹیٹ یہاں ہو اور آپ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا بولیں، یہ مناسب نہیں، ہم نے ہر طریقے سے اپنے تمام تر انتظامات کرنے ہیں، نرمی یا کوئی اور دوسری سوچ کسی صورت نہیں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت کے لیے ایک نئے قانون کے تحت جگہ بھی متعین ہے، چھوٹا سا بھی واقعہ ہوگیا تو اس کا خمیازہ پوری زندگی بھگتنا ہوگا، اگر کوئی کرے گا تو کسی قسم کی نرمی کی توقع نہ کرے، ہمارے لیے یہ بہت ہی باریک لائن ہے، شہریوں سے ایڈوانس میں معذرت خواہ ہوں ہماری مجبوری ہے، سختی سے مراد سختی ہے کسی کو اچھا لگے یا برا، ہم کسی صورت افورڈ نہیں کرسکتے کہ کوئی معاملہ خراب ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بطورپاکستانی آپ سیاست کریں لیکن 17 تاریخ تک خیال کریں، مولانا فضل الرحمان نے بھی احتجاج کومؤخر کرنیکا کہا ہے، کئی سال بعد اس طرح سربراہان مملکت کا پاکستان آنا ایک اعزاز کی بات ہے، سیاسی ورکرز اور عام شہری کل احتجاج سے پہلے دس بار سوچیں،کل کا دن ملک کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھاوا بولے گا تو اسے کوئی نرمی یا رعایت نہیں دی جائیگی، پولیس نے پوری تیاری کر رکھی ہے، سکیورٹی انتظامات میں کوئی نرمی نہیں کی جائیگی، پیراملٹری فورسز ، رینجرز ، آرمی کو طلب کرلیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت کو احتجاج کی کال پر نظرثانی کرنی چاہیے،کل تک کا وقت ہے ، انہیں سوچنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button