پی ٹی آئی جلسہ کی منسوخی،محمود اچکزئی بھی ناراض،منانےکی تمام ترکوششیں ناکام
ترنول جلسہ منسوخی سے متعلق تحفظات کااظہارکیا گیا،محمود خان اچکزئی نےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ پی ٹی آئی نےجلسہ منسوخی سےقبل اعتماد میں نہیں لیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی جلسہ کی منسوخی،محمود اچکزئی بھی ناراض،منانےکی تمام ترکوششیں ناکام ہوگئیں ۔پی ٹی آئی جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کی صورتحال پر اپوزیشن الائنس کا اجلاس ہوا،محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کی سربراہی کی،اجلاس میں شعیب شاہین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس نے شرکت کی۔ رپورٹ کےمطابق متحدہ اپوزیشن اجلاس میں ترنول جلسہ منسوخی سے متعلق تحفظات کااظہارکیا گیا،محمود خان اچکزئی نےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ پی ٹی آئی نےجلسہ منسوخی سےقبل اعتماد میں نہیں لیا،میرے نام سےعدالت میں درخواست جمع ہے،جلسہ ملتوی کرنےجیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا، شعیب شاہین محمود خان اچکزئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات سے آگاہ کیا۔