پی ٹی آئی دھڑے بندیوں کا شکار،فارورڈ بلاک کی صدائیں بلند ہونے لگیں،عمران خان گھبراہٹ اور پریشانی میں مبتلا
بانی پی ٹی آئی نےدھڑے بندی اورفاروڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پرسختی سےعملدرآمد کی ہدایت کردی
راولپنڈی(کھوج نیوز)پی ٹی آئی دھڑے بندیوں کا شکار،فارورڈ بلاک کی صدائیں بلند ہونے لگیں،عمران خان گھبراہٹ اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نےپارٹی میں دھڑے بندی اورفارورڈبلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لےلیا۔ کھوج نیوز کےمطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نےدھڑے بندی اورفاروڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پرسختی سےعملدرآمد کی ہدایت کردی، ذرائع کاکہنا ہےکہ پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اہم رہنماؤں نے پارٹی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے خود کو احتجاجی سیاست سے الگ رکھنے کے لئے الگ گروپ بنا لیا ہے جسے پی ٹی آئی کا فاورڈ بلاک بھی کہا جارہا ہے۔مبینہ فارورڈ بلاک میں شامل پی ٹی آئی رہنماؤں میں شہر یار آفریدی ،اسد قیصر،شاندانہ گلزار خان،علی محمد خان سہیل سلطان ، شیر افضل مروت، مبارک زیب،جنید اکبر،علی خان جدون ،ملک انور تاج ،نسیم علی شاہ،حاجی امتیاز احمد اور عامر ڈوگر شامل ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان پارٹی میں بننے والی دھڑے بندیوں پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے ۔