پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج،دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت 11 دفعات شامل

ملزمان نے 26 نمبرچونگی کےقریب پولیس پرحملہ کیا، ڈنڈوں،پتھروں سمیت راڈ سےپولیس اہلکاروں کو زخمی کیاگیا۔ مقدمے میں کہاگیا ہےکہ سرکاری گاڑی کےشیشے توڑے گئےاورپولیس اہلکاروں کوجان سےمارنے کی دھمکیاں دی گئیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف اسلام آباد کےتھانہ نون میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ انسداد دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت 11 دفعات کےتحت مقدمہ درج کیاگیا جس میں شعیب شاہین، عامرمغل سمیت 70 سےزائد رہنماؤں اورکارکنوں کونامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کےمتن مطابق ملزمان نے 26 نمبرچونگی کےقریب پولیس پرحملہ کیا، ڈنڈوں،پتھروں سمیت راڈ سےپولیس اہلکاروں کو زخمی کیاگیا۔ مقدمے میں کہاگیا ہےکہ سرکاری گاڑی کےشیشے توڑے گئےاورپولیس اہلکاروں کوجان سےمارنے کی دھمکیاں دی گئیں اوران سےسرکاری سامان چھینا گیا۔

پی ٹی آئی کےگرفتاررہنماؤں کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائےگا، جس کےلیےعدالت کےباہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔عدالت کےباہراسلام آباد پولیس کےاہلکاراورافسران پریزن وین کےساتھ موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button