پاکستان
پی ٹی آئی رہنماؤں کےلاہورکی ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام،کون کون سے اہم رہنما جلسہ گاہ تک پہنچنے میں ناکام
پاکستان تحریک انصاف کےرہنماں اورلاہورکی ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اہم رہنما اسٹیج سے اُترگئے
لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی رہنماؤں کےلاہورکی ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام،کون کون سے اہم رہنما جلسہ گاہ تک پہنچنے میں ناکام رہے ،خبرآگئی ۔پاکستان تحریک انصاف کےرہنماں اورلاہورکی ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اہم رہنما اسٹیج سے اُترگئے ،ضلعی انتظامیہ نےلائٹس آف کرکےساونڈ سسٹم بھی بند کردئیے ،جس پرپی ٹی آئی کےوہ رہنما جواسٹیج پرموجود تھےوہ خاموشی سے وہاں سے اپنے گھروں کے لئے روانہ ہوگئے۔پی ٹی آئی کے جلسہ لاہور میںجو اہم لیڈرزشریک ناہوسکے ان میں اسد قیصر ،عمر ایوب اورعلی امین گنڈا پور تاحال راستے میں ہیں، گزشتہ روز لاہور کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 43 شرائط کی بنیاد پرشام 3 سے 6 بجے تک جلسے کی اجازت دی تھی۔