پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرکی خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے شادی،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
نجم الحسن باجوہ نے سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلی عہدے دار نےحال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے
لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرکی خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے شادی،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ۔رپورٹ کے مطابق معروف صحافی نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی معروف خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے مبینہ طورپردوسری شادی کا دعوی کردیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ سینئر صحافی نجم الحسن باجوہ نے سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلی عہدے دار نےحال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے ، دونوں کو مبارک ہو ۔
صحافی کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنےاپنےاندازے لگانا شروع کردیئے لیکن سب سے زیادہ جس شخصیت کا نام لیا گیا وہ حماد اظہر ہیں ، 9 مئی کے مقدمات کے بعد لمبےعرصہ تک غائب رہنے والے حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلتی افواہوں کو دیکھتے ہوئے جواب دینےکا فیصلہ کیا ۔حماد اظہر نےصحافی کے پیغام کے نیچے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹویٹ کے نیچے تو میرا نام چل رہاہے ، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا ۔ پی ٹی آئی رہنمانے اپنے جواب کے ساتھ قہقہہ لگانے کی ایموجی بھی شیئر کی ۔