پاکستان
پی ٹی آئی سے مزاکرات،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے "فُل سٹاپ” لگا دیا
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈارکا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سےنہ تو مذاکرات ہو رہےہیں اورنہ کوئی امکان ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈارکا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سےنہ تو مذاکرات ہو رہےہیں اورنہ کوئی امکان ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاسحاق ڈار نےکہا کہ پہلے 9 مئی کےکیس کا فیصلہ ہوجانے دیں۔ انہوں نےکہا کہ سوشل میڈیا پرآزادی کےحوالےسےبرطانوی حکام سےبات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کےحوالے سےطعنےدیتے تھے۔
اسحاق ڈارکا کہنا ہےکہ ساؤتھ پورٹ کےواقعے کےبعد ملوث افراد کےخلاف برطانیہ میں تیزی کےساتھ انصاف کیا گیا۔ وزیرِ خارجہ نےکہاکہ پاکستان میں فوجی تنصیبات پرحملہ کرنےوالوں کےخلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔