پی ٹی آئی فساد اورانتشارکی روش چھوڑنےپرتیارنہیں،حمزہ شہباز نے سچائی سامنے رکھ دی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب ونائب صدرمسلم لیگ (ن )حمزہ شہبازشریف نےپی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے
لاہور (کھوج نیوز )پی ٹی آئی فساد اورانتشارکی روش چھوڑنےپرتیارنہیں،حمزہ شہباز نے سچائی سامنے رکھ دی،رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب ونائب صدرمسلم لیگ (ن )حمزہ شہبازشریف نےپی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کا بیان آگیا۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہبازشریف نےاپنےبیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فساد اورانتشارکی روش چھوڑنے پر تیار نہیں، ایس سی او سمٹ سے دنیا میں جو مقام ہم نے کھو دیا تھا اسے بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، مٹھی بھر بلوائیوں کو سڑک پر لا کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
رہنمامسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ معاشی ترقی ہو رہی ہو تو آئی ایم ایف کو خط لکھ دیتے ہیں اور ایس سی او سمٹ کے موقع پر احتجاج کی کال، پاکستان کی معاشی و خارجی کامیابیاں اس جماعت کی آنکھ میں کھٹک رہی ہیں۔