پاکستان

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک،عمرایوب نے ملبہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازپرڈال دیا

عمرایوب کا کہنا تھا کہ یہ ان سرکاری ملازمین کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے جو غیر قانونی کام کر رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک،عمرایوب نے ملبہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازپرڈال دیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نےحکومت پرالزام عائد کیا ہےکہ مقامی انتظامیہ افسران کےذریعےان کےاراکین قومی اورصوبائی اسمبلی پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کےحلف نامے پردستخط نہ کرنے کےلیےدباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنوں کے کمشنرز ہمارے اراکین قومی اسمبلی اور اراکین صوبائی اسمبلی کو فون کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حلف نامے پر دستخط نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ وہ انہیں شہبازشریف اورمریم نوازکی جانب سے وزارتوں اوردیگر لالچوں کی پیش کش کررہے ہیں اوردعویٰ کیا کہ ان کےپاس کمشنرز کےنام اورثبوت موجود ہیں۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ یہ ان سرکاری ملازمین کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے جو غیر قانونی کام کر رہے ہیں، میں ان لوگوں کے نام سامنے رکھ کر شرمندہ کروں گا۔

انہوں نےکہاکہ بحیثیت قائد حزب اختلاف آپ کےخلاف عدالتوں میں ذاتی طورپرمقدمات شروع کروں گا اور عدالتوں میں آپ کا پیچھا کروں گا، شہبازشریف اورمریم نوازکو شرم آنی چاہیے،انہوں نےسبق نہیں سیکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button