لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ کی منظوری میں کردار ادا کرنے والے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خان نے کی۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں، سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں پی ٹی آئی اراکین کےکردارکاجائزہ لیا گیا۔