پاکستان
پی ٹی آئی کا اگلا جلسہ کہاں ہوگا؟ میانوالی یا راولپنڈی ؟ عمران خان نے بتا دیا
پاکستان تحریک انصاف کا اگلا جلسہ میانوالی کی بجائے راولپنڈی میں ہوگا: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پارٹی کو ہدایات
راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا اگلا جلسہ کہاں ہوگا؟ میانوالی یا راولپنڈی؟ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کیا ہدایات جاری کیں؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو ہدایات کی ہیں کہ اگلا جلسہ میانوالی میں نہیں بلکہ راولپنڈی میں پاور شو کریں۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں جلسہ بڑا ہونا چاہیے تا کہ موجودہ حکومت کو پاکستان تحریک انصاف کی پاور کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ میں عوام کا سونامی ہونا چاہیے۔