پی ٹی آئی کا جلسہ،خیبرپختونخوا کےسرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال جاری
درجنوں آپریشنل گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں، گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر ویکلز موجود ہیں، ممکنہ بند راستے کھولنے کیلئے کرینز، ایکسیوٹرز ، ڈیزاسٹر ویکلز بھی طلب کرلی گئی
اسلام اباد (کھوج نیوز) پی ٹی آئی جلسے کے لئےخیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔ ریسکیو1122 کی درجنوں آپریشنل گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں، گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر ویکلز موجود ہیں، ممکنہ بند راستے کھولنے کیلئے کرینز، ایکسیوٹرز ، ڈیزاسٹر ویکلز بھی طلب کرلی گئی۔
پڈی جی ریسکیو1122 نے ہر ضلع سے دو دو گاڑیاں پہنچانے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں، درجنوں باوردی ریسکیو اہلکاروں کو گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد تک جانے کی ہدایت ہے۔ شمالی و جنوبی اضلاع سے آنے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے قافلوں کے ساتھ بھی ایمبولیسنز روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قافلوں کے آگے اور پیچھے دو دو ایمبولیسنز موجود ہونگی۔ جلسے کے لئے جانے والے قافلوں کی قیادات وزیراعلیٰ علی امین کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سےاسلام آباد جلسے کیلیے جانےوالے قافلوں کیلیے صوابی انٹرچینج پراستقبالیہ کیمپ لگادیاگیا۔ مختلف اضلاع سے سرکاری مشینری استقبالیہ کیمپ پرپہنچادی گئی۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ایمبولینس پر سفید اسٹیکرز لگا کرچپادی گئیں۔ صوابی کے چار ٹی ایم اے کے اہلکار اور ہیوی مشینری بھی موقع پر موجود ہے۔