پی ٹی آئی کا جلسہ لاہور،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرکت کرنے والوں کےاعدادوشمارپیش کردئیے
صوبائی وزیراطلاعات کی جانب سے میڈیا کو جاری کئےگئےاعدادوشمار کےمطابق عوام نےپی ٹی آئی اورعمران خان کو مکمل طورپرمسترد کردیا
لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کا جلسہ لاہور،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرکت کرنے والوں کےاعدادوشمارپیش کردئیے،رپورٹ کے مطابق قصور روڈ کاہنہ کےمقام پرپی ٹی آئی کےجلسےمیں موجود افراد اورکارکنان کی تعداد کے حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری مختلف اعدادوشمارپیش کرتی رہیں ،صوبائی وزیراطلاعات کی جانب سے میڈیا کو جاری کئےگئےاعدادوشمار کےمطابق عوام نےپی ٹی آئی اورعمران خان کو مکمل طورپرمسترد کردیا ۔انھوں نے جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کےکارکنان کہاں کہاں سےاورکتنی تعداد میں آئےاس کی تفصیل بھی سامنے رکھ دی ،
عظمیٰ بخاری کےمطابق لاہور سے 1500 سے 1600 لوگ جلسےمیں پہنچے، شیخوپورہ سے 245، گوجرانولہ 65، پنڈی 116 سے 140، فیصل آباد سے 77، سرگودھا سے 241، زرتاج گل کےساتھ 100 لوگ آئے،عالیہ حمزہ 150، لطیف کھوسہ 20 سے 25 لوگ لے کر آئے ہیں۔