پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ، امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا
جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈے کے طرف اشارے شروع کیے تو قریب موجود کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا'دھکم پیل میں کارکن سے امریکی جھنڈا نیچے کروا دیا گیا
صوابی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا’ پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے انہیں امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے جلسے میں پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے انہیں امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا۔ جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈے کے طرف اشارے شروع کیے تو قریب موجود کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔ امریکی جھنڈا کھینچنے کی کوشش کے دوران دھکم پیل بھی ہوئی تاہم کارکن سے امریکی جھنڈا نیچے کروا دیا گیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔