پاکستان
پی ٹی آئی کا لبرٹی چوک میں جلسہ، ضلعی انتظامیہ نے لعل جھنڈی دکھا دی
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا لبرٹی چوک میں جلسہ کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ نے لعل جھنڈی دکھا دی جس کے بعد پارٹی کارکنان آپے سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ اس حوالے سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد 10 اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈرز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرؤا میں ملوث پائے گئے۔