پاکستان

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ جانوروں کا ایک ریوڑ ہے،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی گفتگو

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل منڈی مویشیاں میں جانوروں کی تقریریں ہوئیں اور انھوں نے ثابت کردیا کہ اس ملک میں سیاسی استحکام کے حق میں نہیں ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل منڈی مویشیاں میں جانوروں کی تقریریں ہوئیں اور انھوں نے ثابت کردیا کہ اس ملک میں سیاسی استحکام کے حق میں نہیں ہیں ،عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل پی ٹی آئیی کے جلسہ میں 9 مئی کے مجرم کو دیکھا جو خیبرپختونخوا کے خرچ پر پل رہا ہے اور ریاست مخالف سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ جانوروں کا ایک ریوڑ ہے۔لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کو میلہ مویشیاں قرار دے دیا۔
عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی میلہ مویشیاں کی جگہ کیوں دی، کل تقاریر اور باتیں انسانوں کی نہیں جانوروں کی تھیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ پارٹی کے بلوائیوں نے سچ کردیا جو خدشات کل تھے وہ آج بھی ہیں جب جب باہر نکلتے تو فساد جلائو گھیرائو کرتے ہیں۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ امین گنڈا پور نے پھر سے لائن کراس کی پھر سے خاندانی تربیت دکھائی، گنڈا پور کا دھمکیاں دینا نئی بات نہیں گھر کی عورتوں سے ہمدردی ہے تربیت والدہ کی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ گنڈا پور نے پنجاب میں لشکر کشی کا عندیہ دیا ہیتو ان کو جو زبان سمجھ آتی ہے اسی میں جواب دیا جائے گا، صوبوں کی لڑائی نہیں کرانا چاہتے کے پی پولیس مثالی ہوگی لیکن پنجاب پولیس نشییوں کا نشہ اتار دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اجازت دے کر دیکھ لیا کسی نے نوٹس لیانشئی آدمی لشکر کشی اور خاتون وزیر اعلی کو دھمکیاں دیتا ہے تو یہ بنیادی حقوق ہیں، گنڈا پورکو پندرہ دن کیا بیس دن دیتی ہوں اپنا لیڈر رہا کروا کر دکھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button