پاکستان
پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
آسیہ عظیم کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی میں کا حصہ بنے والوں میں سماجی ورکر آمنہ فاروق بھی شامل 'جہانگیر ترین نے دونوں کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے آج اسلام آباد میں تحریک استحکام پاکستان کے روح و رواں جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ آسیہ عظیم نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آسیہ عظیم کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی میں کا حصہ بنے والوں میں سماجی ورکر آمنہ فاروق نے شامل ہیں۔ جہانگیر ترین نے آسیہ عظیم اور آمنہ فاروق کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر اسحاق خان خاکوانی، عون چوہدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھے۔