پاکستان
پی ٹی آئی کو فاضل عدالت نے وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا،رانا ثنااللہ کا تبصرہ
انا ثنااللہ نے مزید کہا کہ جو بھی فیصلہ آیا حکومت اُسے کھلے دل سے قبول کرتی ہے ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو فاضل عدالت نے وہ ریلیف دیا جو انھوں نے مانگا ہی نہیں گیا تھا ۔فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ جو بھی فیصلہ آیا حکومت اُسے کھلے دل سے قبول کرتی ہے ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔