پاکستان

پی ٹی آئی کی سرجری کا اعلان، عمران خان بھروسہ مند قیادت سامنے لانے کا فیصلہ

ایسے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنمائوں کو نکال باہر کیا جائیگا جو وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں اور جنہوں نے پارٹی کے احتجاجی مظاہروں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں بڑے پیمانے پر سرجری کا اعلان کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنمائوں کو نکال باہر کیا جائے گا جو وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں اور جنہوں نے پارٹی کے احتجاجی مظاہروں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میں اپنی پارٹی کی سرجری کر کے ایسی قیادت کو سامنے لائوں گا جو ناصرف اپنے قائد سے مخلص ہو بلکہ پی ٹی آئی کو چلانے میں متحرک کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button