پاکستان

پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو لینے کے دینے پڑ گئے ‘ وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ' حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا گیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) صنم جاوید کو لینے کے دینے پڑ گئے’ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیرا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button