پی ٹی آئی کےانٹرا پارٹی الیکشن پرسوالیہ نشان لگا دیا گیا،الیکشن کمیشن سرگرم
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں ممبر کے پی نے استفسارکیا کہ فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن تسلیم نہیں کرتے،حکام الیکشن کمیشن نےکہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5سال پابندی لگ سکتی ہے
لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کےانٹرا پارٹی الیکشن پرسوالیہ نشان لگا دیا گیا،الیکشن کمیشن سرگرم ہوگیا ۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں ممبر کے پی نے استفسارکیا کہ فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن تسلیم نہیں کرتے،حکام الیکشن کمیشن نےکہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5سال پابندی لگ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے 10روز مانگ لئے، ممبر کے پی نے کہاکہ یہ آپ نے اچھا کہا کہ انشااللہ آپ کو ریکارڈ دے دیں گے،ممبر کےپی نے استفسارکیا کہ آپ کے انٹراپارٹی الیکشن کہاں ہوئے تھے؟
بیرسٹرگوہر نےکہاکہ ہم نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں الیکشن کرائے،ممبر کے پی نے استفسارکیا کہ فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن تسلیم نہیں کرتے،حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5سال پابندی لگ سکتی ہے،ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر ہم کیا کارروائی کرسکتے ہیں؟بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم آپ کو اس معاملے پر بھرپور معاونت فراہم کریں گے،پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔