پی ٹی آئی کےجلسہ لاہور کےلئےاسٹیج کی تیاریاں،کے پی کے حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال
تحریک انصاف کےجلسےکیلئے طے شدہ مقام پر مرکزی اسٹیج کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسٹیج کیلئے کنٹینر کو جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا۔ کنٹینر کو کرین کی مدد سے کھینچ کر جلسہ گاہ تک لایا گی
لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کےجلسہ لاہور کےلئےاسٹیج کی تیاریاں،کے پی کے حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال دیکھنے میں آرہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کےجلسےکیلئے طے شدہ مقام پر مرکزی اسٹیج کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسٹیج کیلئے کنٹینر کو جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا۔ کنٹینر کو کرین کی مدد سے کھینچ کر جلسہ گاہ تک لایا گیا۔ کھوج نیوز مطابق کے مطابق لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے43 شرائط و ضوابط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں پر جلسے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور جلسے کا وقت 3 بجے سے 6 بجے تک ہو گا۔لاہور جلسے میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔ ریسکیو ، پی ڈی اے اور ٹی ایم ایز کی درجنوں گاڑیاں صوابی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق راستے میں رکاوٹوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹایا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جناب سے جاری کردہ شرائط و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا 8 ستمبرکو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنی ہوگی۔ کوئی اشتہاری مجرم جلسے میں شرکت یا اسٹیج پر نظر نہیں آئے گا، بصورت دیگر اشتہاری مجرم کی گرفتاری میں تعاون جلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی اور ناکامی کی صورت میں انتظامیہ پر معاونت کا مقدمہ درج ہوگا۔کہا گیا ہے کہ منتظمین اسٹیج، خواتین اور مردوں کے انکلوژر کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے جبکہ مناسب پارکنگ کا انتظام پرائیویٹ سکیورٹی اور رضاکاروں کے ذریعے یقینی بنائیں گے۔ جلسے میں کوئی افغان پرچم نہیں لہرایا جائے گا، جلسہ منتظمین فوکل پرسنز نامزد کریں گے جو کہ لقہ سپرانٹنڈنٹ پولیس اور ایس پی ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں گے۔