پاکستان

پی ٹی آئی کےحکومت سےمذاکرات،بیرسٹرگوہرعلی خان نے بھی یوٹرن لےلیا

رہنما تحریک انصاف نےکہا کہ ہم نےکبھی کسی ملاقات میں اسپیکرسےمذاکرات کی بات نہیں کی نہ ایسا ارادہ ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)پی ٹی آئی کےحکومت سےمذاکرات،بیرسٹرگوہرعلی خان نے بھی یوٹرن لےلیا۔رپورٹ کے مطابق بیرسٹرگوہرعلی خان نےکہا کہ بطوراپوزیشن جماعت ہماری اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،ہماری ملاقاتیں اوپن اوراسمبلی امور چلانےیااپوزیشن کےپارلیمانی امور سےمتعلق ہوتی ہیں۔ رہنما تحریک انصاف نےکہا کہ ہم نےکبھی کسی ملاقات میں اسپیکرسےمذاکرات کی بات نہیں کی نہ ایسا ارادہ ہے، کسی پی ٹی آئی رکن یا وفد نےاسپیکر کےساتھ کبھی حکومت سےمذاکرات کی بات نہیں کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہاکہ پارٹی نےکبھی بھی اسپیکرکو مذاکرات کےلیےدوبارہ آنےکی پیشکش بھی نہیں کی، حکومت سےبراہ راست مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پرقائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button