پاکستان

پی ٹی آئی کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف کو کس نے اطلاع دی؟

وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر میں آذربائیجان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہران میں شریک تھے

اسلام آباد (کھوج نیوز )پی ٹی آئی کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف کو کس نے اطلاع دی؟ رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو دلچسپ صورتحال تھی ، وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر میں آذربائیجان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہران میں شریک تھے ، جہاں پر کابینہ کے وزراء بھی موجود تھے ،وہیں پر اب سے کوئی پندرہ بیس منٹ قبل سارے ظہرانے کی میز پر بیٹھے ہوئے تھے ، جب انہیں یہ خبر پتا چلی تو  بہت سے وزراء کو یقین نہیں آرہا تھا ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس کو چیک کروایا اورکہا کہ یہ خبر درست ہے ، وزراء کا فی مایوس لگ رہے تھے ، شہبازشریف کیونکہ صدر آذربائیجان کے ساتھ مصروف گفتگو تھے تو ان کو خبر نہیں دی گئی تھی، ابھی وہ ٹیبل سے اٹھے ہیں تو انہیں بھی بتا دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button