پاکستان
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبر قومی اسمبلی (ن) لیگ میں شامل
قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی سیٹیں 215 ہوگئیں
اسلام آباد (کھوج نیوز)قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبر قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔عادل بازئی کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی سیٹیں 215 ہوگئیں۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے مزید اراکین اسمبلی حکومتی اتحاد میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔