پاکستان

پی ٹی آئی کے قریبی تجزیہ نگار نے عمران خان کی سیاست کو مایوس کن کیوں قرار دیا؟ وجوہات سامنے آگئیں

تمام سیاسی لوگوں کے حوالے سے مختلف بیان آنا نارمل 'میں چاہتا ہوں اس موضوع پر دو چار دن بات ہوتی رہے کیونکہ جسٹس قاضی فائز عیسی اکتوبر میں جارہے ہیں: ارشاد بھٹی

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے قریبی تجزیہ نگار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست کو مایوس کن کیوں قرار دیا؟ تمام وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان نے اچھا بیان دیا ہے کہ آرمی چیف نیوٹرل ہوجائیں ، کل ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل ہونا ملک سے غداری ہے اور آج کہہ رہے ہیں فوج نیوٹرل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی لوگوں کے حوالے سے مختلف بیان آنا نارمل ہے۔ میں چاہتا ہوں اس موضوع پر دو چار دن بات ہوتی رہے میں اسکی ایک واحد اور بڑی وجہ یہ سمجھتا ہوں کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اکتوبر میں جارہے ہیں اب اس کے بعد ان کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن پڑی ہوئی ہے الیکشن 2024 کی، انسانی حقوق کی، چادر چاردیواری کی پامالی کی اور مسلسل تحریک انصا ف پر کریک ڈاون کی تحر یک انصاف کا خیال ہے جیسے ہی فائز عیسی جائیں گے اس کے بعد ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور ہمیں انصاف ملے گا ہمیں مینڈیٹ واپس ملے گا یا پھر نئے الیکشن ہوجائیں گے۔حکومت اس نئے منظر نامہ سے خوف زدہ ہے جس کا وہ اظہار کرچکے ہیں کہ الیکشن 2024کا آڈٹ ہونے جارہا ہے ہم مزاحمت کریں گے۔عمران خان نے اچھا بیان دیا ہے کہ آرمی چیف نیوٹرل ہوجائیں ، کل ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل ہونا ملک سے غداری ہے اور آج کہہ رہے ہیں فوج نیوٹرل ہوجائے۔ مطلب کہ کل فوج کے نیوٹرل نہ ہونے سے آپ کو فائدہ تھا آج ان کے نیوٹرل ہونے سے آپ کو فائدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button