پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی
علی امین گنڈا پور کے علاوہ ، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی ظفر اور شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بیٹھائے گئے ہیں
لاہور(رپورٹ: شکیلہ فاطمہ) پاکستان تحریک انصاف کے کتنے ارکان اسمبلی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی سچائی منظر عام پر آگئی جس کے بعد پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں جتنی سیٹیں ہیں ان سب کو اسٹیبلشمنٹ نے اپنی طرف سے ٹکٹیں دے کر کامیاب کروا ہوا ہے ۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورا بھی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ، اسٹیبلشمنٹ جب چاہیے علی امین گنڈا پورا کو حکم دے سکتی ہے کہ اسلام آباد کی طرف جلوس نکالو اور بغاوت کا اعلان کرو ہم مارشل لاء لگا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ ، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی ظفر اور شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے کئی اراکین اسمبلی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بیٹھائے گئے ہیں۔