پی ٹی آئی کے گمشدہ رہنما علی نواز اعوان کی استحکام پارٹی میں شمولیت
جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے مستقبل کے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔

لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کے گمشدہ رہنما علی نواز اعوان کی استحکام پارٹی میں شمولیت، پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما مبینہ گمشدگی سے منظر عام پر آنے کے بعد رہنما پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اورملاقات میں علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔خیال رہے 9 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا تھا کہ سابق وزیر اور پارٹی رہنما علی نواز اعوان کوجبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا تھا کہ علی نواز کی جبری گمشدگی اغوا برائے بیان کے شرمناک سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ترجمان نے مزید کہا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پارٹی رہنماں اور کارکنان کی مبینہ جبری گمشدگی کے واقعات تحریک انصاف کو انتخابی میدان سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔آئی پی پی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے مستقبل کے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔خیال رہے پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماں اور کارکنان کی جبری گمشدگیوں اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کے لیے لیول پلئینگ فیلڈ کی غیر موجودگی کے خدشات کے حوالے سے صدر علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ دیا تھا۔