پاکستان

پی ٹی آئی کے 4 اراکین قومی اسمبلی (ن) لیگ میں شامل،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

آزاد رکن قومی اسمبلی این اے 142ساہیوال چوہدری عثمان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈر زون کےسیکرٹری جنرل زبیر احمد نےدعویٰ کیا ہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی این اے 142ساہیوال چوہدری عثمان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ انہوں نےسماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پرکہا کہ (آئینی ترامیم) کےلیےحکومت کی سیٹس 216 ہوگئی ہیں۔ بعدازاں انہوں نےایک اور ٹوئٹ کیا۔دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نےکہا کہ ’پی ٹی آئی کا اپنے 3 رکن قومی اسمبلی سےرابطہ نہیں ہے (کیونکہ) 3 لوگ ترامیم کے لیے حکومت کے ساتھ مل گئےہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کے 219 ووٹ ہوگےہیں، ابھی آگےدیکھیں کیا کیا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button