پاکستان

پی ڈی ایم حکومت کو لانے کیلئے کیا پلاننگ ہوئی؟ فواد حسن فواد نے بڑا راز بے نقاب کر دیا

اہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) "پی ڈی ایم حکومت کو لانے کیلئے باقاعدہ بندوبست کیا گیا، حکومت کی یہ تبدیلی گلے پڑ گئی”۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غیر ملکی میڈیا میں سائفر لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کہتے رہے ہیں کہ عمران خان اپنی حکومت گرانے کے ذمے داران کا نام نہیں لے سکتے اسی لیے وہ سارا الزام امریکا پر ڈال رہے ہیں۔جبکہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شہزاد اقبال نے مزید انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد نے ایک تقریب کے دوران یہ کہا تھا کہ حکومت کی تبدیلی گلے پڑ گئی کیونکہ حالات بگڑ گئے، پی ڈی ایم حکومت کو لانے کیلئے باقاعدہ بندوبست کیا گیا تھا۔

شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ جس تقریب میں فواد حسن فواد نے یہ بات کی، وہاں موجود صحافیوں نے بھی ان کی بات کی تائید کی تھی، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ فواد حسن فواد کو ن لیگ والے بہت معتبر مانتے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے تو خود ن لیگ کہتی رہی ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ کے بغیر تو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہی نہیں ہو سکتی۔ جب عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی، تو اس کے ایک ماہ قبل ہی ن لیگ کے رہنما کہتے تھے کہ چونکہ اسٹیبلیشمنٹ کی مدد کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکتی، اس لیے عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب کروانا بہت مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button