پاکستان

چوہدری شجاعت سے پنجاب اسمبلی میں لہرائے جانیوالا خط کس نے لکھوایا؟ مونس الٰہی نے بڑا راز فاش کر دیا

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی میں لہرائے جانے والا خط نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے کہنے پر لکھا تھا: مونس الٰہی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مونس الٰہی نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کر کے سیاستدانوں سمیت ملک بھر میں تھرتھرلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ کے دوران پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت حسین کا خط لہرا گیا تھا یہ خط نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے کہنے پر لکھا گیا تھا۔

مونس الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین جب بیمار ہونا چاہتے ہیں تو خود ہی بیماری کا بہانہ بنا کر بیمار ہو جاتے ہیں اور جب انہوں نے کوئی ایکشن لینا ہوتا ہے تو فوراً ٹھیک ہو کر منظر عام پر آ جاتے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا انہوں نے بیماری کا بہانہ بنا کر اپنی جان چھڑوائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button