پاکستان

چوہدری پرویزالٰہی سےملاقات کےبعد چوہدری شجاعت سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کےلئےسرگرم ہوگئے

انہوں نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کےسربراہوں، اراکین پارلیمنٹ ، سینئر صحافیوں سمیت حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز پرویزالٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کھوج نیوز کےمطابق مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے متحرک ہوگئے اور انہوں نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کےسربراہوں، اراکین پارلیمنٹ ، سینئر صحافیوں سمیت حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

واضح رہےکہ چوہدری شجاعت کی کافی عرصے کےبعد گزشتہ روزلاہورمیں پرویز الٰہی سےملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلےشکوے کیےاورذاتی وخاندانی سطح کےمعاملات کو مل بیٹھکرطےکرنےپراتفاق کیا۔

پرویز الٰہی کی ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین سے وفاقی دارالحکومت میں سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نےملاقاتیں کی ہیں۔ علاوہ ازیں چوہدری شجاعت حسین نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ اور محسن بیگ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، پارٹی ترجمان مصطفی ملک بھی ملاقاتوں میں موجود تھے ۔ اس دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ قومی رہنماؤں کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کے لیے قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button