چوہدری پرویزالٰہی کس شرط پرپی ٹی آئی کی صدارت چھوڑنے کےلئےتیارہیں؟
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) چوہدری پرویز الٰہی کس شرط پر پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ،حقائق منظرعام پر آگئے،رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے چوہدری مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے جیل میں ہونے والی ملاقات میں کیا مطالبہ کیا ،اندر کی خبر آگئی،تفصیلات کے مطابق اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں بدھ کو ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری پشجاعت حسین کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی صدارت فوری طور پر چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ سے انھیں معافی دلوا کر رہا کروایا جائے۔ ایک گھنٹے تک سوگوار ماحول میں یہ ملاقات جاری رہی،ملاقات میں خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ق لیگ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔