پاکستان

چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی میں چوہدری شجاعت کا کردار،قیصرہ الہٰی نےخاندانی صلح کی حقیقت بے نقاب کردی

ایک بیان میں قیصرہ الہٰی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں اور کسی قسم کی خاندانی صلح نہیں ہوئی

لاہور(کھوج نیوز)چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی میں چوہدری شجاعت کا کردار،قیصرہ الہٰی نےخاندانی صلح کی حقیقت بے نقاب کردی ۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے خاندانی صلح کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں قیصرہ الہٰی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں اور کسی قسم کی خاندانی صلح نہیں ہوئی۔

قیصرہ الہٰی کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی رہائی اللّٰہ کے کرم سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف فراہم کیا، پرویز الہٰی نے شجاعت صاحب کو پیغام دیا ہے ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے تک کوئی بات نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی ہی نہیں بلکہ چوہدری پرویز الہٰی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، چوہدری پرویز الہٰی نے حالیہ بیان میں بھی اس بات کو واضح انداز میں کہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ق لیگ میں جانے کو نہ اب تیار ہیں نہ آئندہ ایسا ہو گا، ق لیگ ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، کوئی بھی عقل اور شعور رکھنے والا ق لیگ کا ممبر نہیں بن سکتا۔ چوہدری شجاعت کے دونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں، سال سوا سال سے یہ دونوں بھی مختلف ذرائع سے ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں، نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنے چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button