پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی تیسری اہلیہ کو امریکا کیوں فرار کروایا؟

چوہدری پرویز الٰہی کو خدشہ تھا کہ ان کی اہلیہ جس کے اکائونٹس میں کرپشن کی مد میں رقوم منگوائی جاتی تھیں کہیں وہ پکڑی نہ جائیں

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی تیسری اہلیہ اربوں روپے لوٹ کر امریکا فرار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی تیسری اہلیہ سائرہ بانو اربوں روپے لوٹ کر امریکا فرار ہو گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی اہلیہ کو امریکا خود پیغام بھجوا کر پاکستان سے فرار کروایا ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کو خدشہ تھا کہ ان کی اہلیہ جس کے اکائونٹس میں کرپشن کی مد میں رقوم منگوائی جاتی تھیں کہیں وہ پکڑی نہ جائیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ کو ڈیفنس لاہور میں ایک وسیع و عریض اور بیش قیمت کوٹھی بھی دلوائی گئی تھی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی پہلے ہی اربوں ڈالر لے کر چارٹر طیارے کے ذریعے ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button