پاکستان

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا: چیئرمین ایف بی آر

کراچی (کھوج نیوز) چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی اور یہ سکیم تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button