پاکستان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الیکشن کمیشن میں کب پیش ہونگے؟

چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے ،پی ٹی آئی چیرمین کے وکیل نے ریکارڈ نہ ہونے پر مہلت طلب کر لی ،الیکشن کمیشن نے سماعت 2اگست تک ملتوی کردی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن میں کب پیش ہوں گے؟ اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد آج پی ٹی آئی چیرمین الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی چیرمین کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔

اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آج تو اس کیس میں فرد جرم عائد کرنا ہے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ میرے پاس ریکارڈ نہیں ہے مہلت دیدیں انہوں نے کہاکہ اس کیس میں آج پہلی بار پیش ہوئے ہیںجس پر ممبر کمیشن خیبر پختونخوا نے کہاکہ فائل اور ریکارڈ لینا آپ کی زمہ داری ہے الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرلی اس موقع پر کمیشن نے چارج فریم کرنے کیلئے چیرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت2اگست تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button