پاکستان

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسرعہدے پربحال

عدالت نے سرکاری وکیل کا مؤقف سننے کے بعد چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا ایک رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسرکو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ درخواست میں کونسا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا؟  اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا، جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا لہٰذا عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کا مؤقف سننے کے بعد چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا ایک رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے ہی چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button