پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا
سپریم کورٹ کے11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا،آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم کا راستہ روک دیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں
اسلام آباد(کھوج نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا،آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم کا راستہ روک دیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں، جس کا جو حق ہے اسے ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کے لئے اورجمہوری قوتوں کیلیے آج خوشی کا دن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔