پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5سال کیلئے نا اہل، نوٹیفکیشن بھی جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا یہ آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں: نوٹیفکیشن

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو این اے 45کرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہذا چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button