پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی ڈیل ہو گئی: حافظ حمد اللہ کا بڑا دعویٰ

بشریٰ بی بی نے ڈیلز کی کوشش کی لیکن چیئر مین پی ٹی آئی کی گارنٹی کوئی نہیں دے رہا' ن لیگ کا کوئی بھی فرد میری عیادت کے لئے نہیں آیا: حافظ حمد اللہ

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پس پردہ رابطوں کے ذریعے ڈیلز ممکن ہیں، چیئر مین پی ٹی آئی سے بھی ڈیل ہو گی لیکن وقت کا نہیں پتہ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ڈیلز کی کوشش کی لیکن چیئر مین پی ٹی آئی کی گارنٹی کوئی نہیں دے رہا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک وقت میں نواز شریف ہائی جیکر تھے پھر وہ آئے اور وزیر اعظم بن گئے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے شکوہ کیا کہ میں پی ڈی ایم کا ترجمان ہوں لیکن افسوس ہے کہ ن لیگ کے کسی فرد نے فون کیا اور نہ ہی عیادت کے لئے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھی پوچھتے ہیں لیگ والے عیادت کیلئے کیوں نہیں آئے، کوئی روایات ہوتی ہے، پیپلز پارٹی پر تنقید کرتا ہوں پھر بھی عیادت کے لیے بلاول تشریف لائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button