پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی پرجسمانی تشدد،پی ٹی آئی کا الزام

اعلامیے میں کہا گیا کہ کور کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل منتقلی پر بھی احتجاج کیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی پرجسمانی وذہنی تشدد کے امکانات ہیں۔ انہیں دیے گئے کھانےکےمعیار اورصفائی کی کیفیت پربھی تشویش ہے۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی،عمر ایوب سمیت اراکینِ کورکمیٹی نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین تحریک انصاف کی فوری رہائی کےلیے قانونی چارہ جوئی کے نکات پر بھی مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ کور کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل منتقلی پر بھی احتجاج کیا۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ جانبدارانہ ٹرائل، ناقص فیصلے کی آڑ میں گرفتاری تک چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف انتقام جھلکتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے بارے میں کوئی معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔

کور کمیٹی نے کہا کہ نہیں جانتے چیئرمین تحریک انصاف کی صحت و سلامتی کی کیا کیفیت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء مسلسل ان تک رسائی کی کوششیں کر رہے ہیں، متعصّبانہ فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے وکلاء کی ان تک رسائی لازم ہے۔ وکلاء کو رسائی نہ دینا قانونی چارہ جوئی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

 تحریک انصاف کور کمیٹی نے کہا کہ فسطائی سرکار قانونی ٹیم کو چیئرمین تحریک انصاف تک رسائی دے، معزز عدلیہ حکومت کے خلاف قانونی رویے کا نوٹس لے، تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button