پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کےجوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے

اٹک (کھوج نیوز) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ سابق وزیراعظم کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم 5 وکلاء پر مشتمل ہے جس میں نعیم پنجوتھا، سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا، علی اعجاز بُٹر اور عمیر نیازی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سائفر کیس میں ایف آئی اے سابق وزیراعظم کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لا چکی ہے اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ان کو آج 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہی قید رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button