پاکستان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی کردارکشی،وزارت قانون نے ایکشن لےلیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی کردارکشی،وزارت قانون نے ایکشن لےلیا، وزارت قانون و انصاف نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔ اتوار کو وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر منافقت کا الزام لگایا گیا تھا۔ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اس معاملے پر کہا تھا کہ ججوں پر ایسے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button