چیف جسٹس عمرعطا بندیال کےخلاف فیلڈنگ لگ گئی
عمران خان کو ریلیف دینے اور بالخصوص 9 مئی کے واقعات میں معاونت کرنے والے تمام لوگوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس عمرعطا بندیال کےخلاف فیلڈنگ لگ گئی ،ذرائع کےمطابق عمرعطا بندیال پر سنگین الزامات ہیں جس پرانھیں قانون کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دینے اور بالخصوص 9 مئی کے واقعات میں معاونت کرنے والے تمام لوگوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال پر الزام ہے کہ وہ عمران خان کے ایما پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اسٹیببلشمنٹ اور عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے میں کوئی شخص ایسا پایا گیا جو سانحہ 9 مئی میں ملوث رہا ہوگا اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،مذید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے یا ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کو ریلیف دیا یا معوانت کی تو انھیں جواب دہ ہونا پڑے گا۔