پاکستان

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا عمران خان کے حق میں بیان، مریم نواز نے طبل جنگ بجا دیا

لاہور( لیڈی رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا (انہیں) عمران خان کو اچھا نہیں بنا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق واضح ہو کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ درست نہیں ہے تو ہم اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کل تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، اس کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button