پاکستان
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن کیلئے کونسی پلاننگ کی جا رہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے بھانڈا پھوڑ دیا
دو گیمز جاری ہیں اگر یہ فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ دے سکے تو پھر سینیارٹی پر اثر انداز ہو کر اندر سے اپنا بندہ لائیں گے یہ دونوں صورتیں قابل قبول نہیں ہیں: عمران خان
راولپنڈی (کھوج نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن دینے کے لئے کونسی پلاننگ کی جا رہی ہے؟ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیک پیک لندن کے لیے تیار ہے صرف ضروری سامان اٹھانا ہے، یہ سب چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی ایکسٹینشن کے لیے ہو رہا ہے، دو گیمز جاری ہیں اگر یہ فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ دے سکے تو پھر سینیارٹی پر اثر انداز ہو کر اندر سے اپنا بندہ لائیں گے یہ دونوں صورتیں قابل قبول نہیں ہیں اگر انہوں نے ایسا کیا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے۔